ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اب پنجاب میں 10 روپے میں ملے گا کھانا،”سائڈی رسوئی“ منصوبہ شروع

اب پنجاب میں 10 روپے میں ملے گا کھانا،”سائڈی رسوئی“ منصوبہ شروع

Mon, 17 Apr 2017 02:14:17    S.O. News Service

فاجلکا:16/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)  پنجاب میں اپنی نوعیت کے پہلے منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ ”سائڈی رسوئی“ (ہمارے باورچی خانے) منصوبے کے تحت ضرورت مند لوگوں کو صرف 10 روپے میں غذائیت سے بھرپور خوراک مہیا کرے گی۔ منصوبہ کے تحت غریب لوگوں کو صبح 10 بجے سے دوپہر تین بجے تک 4چپاتی، چاول، دال اور سبزی دے جائے گی۔فاجلکا سب انسپکٹرایشا کالیا نے کہا کہ ہم نے آج سائڈی رسوئی منصوبے کی شروعات کی جس کے تحت غریب اور ضرورت مند لوگوں کو دس روپے میں غذائیت سے بھرپور کھانا دیا جائے گا۔ یہ ضلع میں شروع ہونے والا پنجاب کا پہلا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن اور سول ہسپتالوں کے قریب کھانا فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے جہاں رکشہ ڈرائیور، مزدور اور دور دراز کے علاقوں سے آنے والے لوگ سستی شرح پر کھانے کھاسکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم صرف انہیں لوگوں کی کھانے کا بندوبست کریں گے جو ضرورت مند ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے سائڈی رسوئی منصوبے کے تحت کھانے پکانے کا کام ذاتی تعاون تنظیم خواتین ارکان کو سونپا ہے۔ کالیا نے کہا کہ بہت سے اداروں اور این جی او کو گندم کا آٹا، چاول وغیرہ فراہم کرنے کا کام دیا ہے، ہم ایک ماہ کے لئے راشن کا ذخیرہ کریں گے تاکہ مواد کم نہ پڑے، صفائی پر توجہ رکھتے ہوئے کھانا پکایا جائے گا۔


Share: